برطانیہ کا بڑا فیصلہ: 4 ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد، سٹوڈنٹ اور ورک ویزے بند

برطانوی وزارتِ داخلہ نے ملک میں پناہ کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافے کو روکنے کے لیے ایک بڑا اور سخت فیصلہ کرتے ہوئے چار ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان کے شہریوں کے لیے سٹوڈنٹ ویزے فوری طور پر بند کیے جا رہے ہیں۔ وزارتِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافے پر قابو پانے کے لیے ‘ایمرجنسی بریک’ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت خاص طور پر افغان شہریوں کے لیے ورک ویزے بھی ختم کر دیے گئے ہیں تاکہ ویزا سسٹم کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ برطانوی حکومت کا موقف ہے کہ ان ممالک سے آنے والے افراد کی بڑی تعداد ویزا ختم ہونے کے بعد سیاسی پناہ کی درخواستیں دائر کر رہی تھی جس سے ملکی نظام پر بوجھ بڑھ رہا تھا۔

Exit mobile version