منڈی بہاءالدین، (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) ڈپٹی کمشنر / چیئرپرسن ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل عدیل حیدر ڈاکٹرفیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل / سیکریٹری ضلعی صارف تحفظ کونسل شہلا مبین کی زیر صدارت صارفین کی آگاہی کے سلسلہ میں پنجاب کالج منڈی بہاءالدین میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اساتذہ اور زیر تعلیم طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل شہلا مبین نے صارف تحفظ ایکٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شرکاءکو بطور صارف ان کے حقوق کیا ہیں وہ اپنے حقوق کا تحفظ کیسے کرسکتے ہیں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر دکاندار آپ کو رسید جاری نہیں کرتا، بیچنے والی اشیاءکے اجزاءترکیبی سے آگاہ نہیں کرتا، تیاری اور میعاد اختتام اور قیمتیں واضح طور پر اپنی دکان پر آویزاں نہیں کرتا تو آپ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل منڈی بہاءالدین سے رجوع کر کے اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ اتھارٹی شکایت ثابت ہونے پر 1 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل عوام کے بطور صارف حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صارفین پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اشیاء کی خریداری کے دوران تیاری اور میعاد ختم تاریخ، پرائس لسٹ، اجزائے ترکیبی اور رسید کی بابت دریافت کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی صارف تحفظ کونسل دفتر سے رجوع کریں۔
منڈی بہاءالدین: پنجاب کالج میں صارف تحفظ آگاہی سیمینار، صارفین کو حقوق اور شکایات کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ
