ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مبینہ حملے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔
اپنے ردعمل میں ایرانی صدر نے کہا کہ وہ انتقام کو اپنا جائز حق اور فرض سمجھتے ہیں اور اس فرض کی ادائیگی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرے گا۔
صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت مسلمانوں کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد خطے کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
حالیہ بیانات کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور عالمی برادری کی نظریں صورتحال پر مرکوز ہیں
ایران پر حملے کے بعد صدر مسعود پزشکیان کا سخت ردعمل
