بنیامین نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اب زندہ نہیں رہے۔
اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خامنہ ای کی موت کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای بالکل خیریت سے ہیں اور محفوظ مقام پر موجود ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں بھی وزیراعظم کے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر تقریباً 30 بم گرائے گئے، تاہم وہ اس وقت کمپاؤنڈ میں موجود نہیں تھے۔
حالات کے پیشِ نظر خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا ایرانی سپریم لیڈر سے متعلق دعویٰ، ایران کی سخت تردید
