سرائے عالمگیر: اسسٹنٹ کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، نیلامی کے عمل کی خود نگرانی

سرائے عالمگیر ( قاری نصیر احمد کلیار) اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنی موجودگی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔ انہوں نے بولی کے طریقہ کار، منڈی میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر آڑھتیوں کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ نیلامی کے عمل کو ہر صورت شفاف رکھا جائے اور مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام صارفین کو اشیائے ضروریہ مناسب اور سرکاری نرخوں پر دستیاب ہو سکیں۔

Exit mobile version