گجرات: اسسٹنٹ کمشنر کا مارٹس پر چھاپہ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سوا لاکھ روپے جرمانہ

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف مارٹس کا معائنہ، خلاف ورزی پر جرمانے

اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے مختلف مارٹس کا دورہ کر کے ڈپٹی کمشنر کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی دستیابی، نرخنامے اور رعایتی اشیاء کی فروخت کا جائزہ لیا۔

معائنے کے دوران سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی پر تین مارٹس کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ڈی سی کاؤنٹرز پر مقررہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Exit mobile version