تحصیل سرائے عالمگیر: انسدادِ اتائیت مہم، ایک کلینک سیل

ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایات اور سی ای او ہیلتھ گجرات کی سربراہی میں ڈی ڈی ایچ او تحصیل سرائے عالمگیر ڈاکٹر وحید کامران نے ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ یونین کونسل سمبلی اور ملحقہ علاقوں میں انسدادِ عطائیت کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران عمران کلینک، سمبلی میں ایک عطائی شخص کو ہومیوکلینک کے نام پر ایلوپیتھک طریقہ علاج کرتے پایا گیا۔ موقع پر استعمال شدہ سرنجیں، ٹوٹی ہوئی وائلز اور مختلف انجیکشنز کے شیشے جبکہ بڑی مقدار میں ادویات برآمد ہوئیں۔ شواہد اکٹھے کر کے کلینک کو سیل کر دیا گیا اور کیس کا چالان مزید قانونی کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو بھجوایا جائے گا۔

Exit mobile version