سعودی عرب (ادریس احمد سے ) معروف کاروباری اداروں ماس ہولڈنگ گروپ اور ونڈ میسن العربیہ کی جانب سے ایک پروقار دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں، معروف بزنس کمیونٹی، مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز، جنرل منیجرز اور انجینئرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی،افطار ڈنر میں مہمانوں کی تواضع روایتی سعودی کھانوں اور مشروبات سے کی گئی۔ پرتکلف اور منظم انتظامات نے تقریب کو نہایت باوقار بنا دیا جبکہ شرکاء نے باہمی ملاقاتوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا،تقریب کی میزبانی شکیل احمد کیانی اور انجینئر ولی خان نے کی، جنہوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی چیئرمین عبدالعزیز الحماد تھے، جن کی شرکت نے تقریب کی اہمیت میں مزید اضافہ کر دیا،مقررین نے اپنے خطابات میں ماہِ رمضان المبارک کی برکتوں اور فضائل پر روشنی ڈالی اور تمام شرکاء کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب نہ صرف باہمی روابط کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ اوورسیز کمیونٹی کے اتحاد اور یگانگت کو بھی فروغ دیتی ہیں،آخر میں منتظمین کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اپنی شرکت سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
ماس ہولڈنگ گروپ اور ونڈ میسن العربیہ کی جانب سے پروقار دعوتِ افطار
