سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈی پی او جہلم کی جانب سے عبدالغفور چوہان کو تعریفی سرٹیفکیٹ، سماجی حلقوں کی مبارکباد
تفصیلات کے مطابق جہلم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیئرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم اور فوکل پرسن ٹریفک پولیس جہلم عبدالغفور چوہان کو ڈی پی او جھلم طارق عزیز سندھو کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر پولیس افسران اور معززینِ شہر نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے محکمہ پولیس اور شہریوں کے درمیان مؤثر رابطے کی علامت قرار دیا۔اس اعزاز پر وائس چیئرمین یوتھ اسمبلی ضلع جھلم چوہدری فیصل امین نے عبدالغفور چوہان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت، دیانتداری اور عوامی خدمت کا جذبہ نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی لگن اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔یہ اعزاز اس امر کا ثبوت ہے کہ محنت اور فرض شناسی کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ ایسے افسران اور سماجی نمائندگان نہ صرف اپنے اداروں کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں قانون کی پاسداری اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بھی مثبت کردار ادا کرتے ہیں
ڈی پی او جہلم کی جانب سے عبدالغفور چوہان کو تعریفی سرٹیفکیٹ، سماجی حلقوں کی مبارکباد
