امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد سخت ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک اس فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے اُن پر مزید زیادہ ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ’’کھیلنے‘‘ والے ممالک کو سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو ملک امریکی سپریم کورٹ کے ’’مضحکہ خیز فیصلے‘‘ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا اُس پر اضافی ٹیرف لگایا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کردہ ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جس قانون کے تحت یہ ٹیرف نافذ کیے گئے وہ قومی ایمرجنسی کے لیے مخصوص ہے اور اس کے تحت اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ بطور صدر انہیں ٹیرف کے نفاذ کے لیے کانگریس سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں۔
