پنجاب پراپرٹی اونرشپ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آر سی کے زمینوں پر قبضے دلوانے کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونرشپ قوانین کے تحت قائم ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیوں (ڈی آر سی) کے زمینوں پر قبضہ دلوانے سے متعلق تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔ عدالت نے کمیٹیوں کی کارروائیوں سے متعلق تمام درخواستیں ٹربیونل کو بھجوا دیں جبکہ ہائیکورٹ کے جائیدادوں سے متعلق سابقہ فیصلوں کو برقرار رکھا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران قرار دیا کہ ٹربیونل تمام درخواستوں کو نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت سن کر فیصلہ کرے گا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ قانون میں 80 فیصد تک تبدیلیاں ہو چکی ہیں، اس لیے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کو بعد میں دیکھا جائے گا۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پراپرٹی اونرشپ قوانین میں ترمیم کر دی گئی ہے، ڈی آر سی کمیٹیوں کے پاس جوڈیشل اختیارات نہیں ہوں گے اور ٹربیونل میں ریٹائرڈ جج کی بجائے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن جج تعینات کیا جائے گا۔
ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق زیر سماعت مقدمات کو ٹربیونل منتقل کرنے کا فیصلہ متعلقہ عدالت کی صوابدید ہو گا، جبکہ ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف آئینی عدالتوں، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا سکے گا

Exit mobile version