عمران خان کی آنکھ کے فالو اپ علاج کے لیے پمز اسپتال میں معائنہ، انجکشن کی دوسری ڈوز دے دی گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹرئیل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق 24 فروری کو بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لایا گیا۔ ڈوز دینے سے قبل کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ کی جانب سے ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی کیے گئے جن کے نتائج نارمل آئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق قیام، پروسیجر کے دوران اور بعد میں ان کے وائٹل سائنز مستحکم رہے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔

پمز اور شفا آئی اسپتال کے کنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور وائٹریو ریٹینل سرجن کی نگرانی میں یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر مکمل کیا گیا۔ پروسیجر سے قبل اسپیشلسٹس کے بورڈ نے طبی معائنہ کیا۔

اسپتال اعلامیے کے مطابق معائنے اور پروسیجر کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ضروری ہدایات، فالو اپ مشوروں، نسخے اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔

Exit mobile version