جہلم ( محمد زاہد خورشید ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اکرم شہید پارک میں قائم "نگہبان دسترخوان” پر سینکڑوں شہریوں نے افطار کیا اور اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا۔
ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کے لیے شہریوں کو مفت اور معیاری افطار فراہم کی گئی۔ انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے تاکہ روزہ داروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اس مقدس مہینے میں عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
