نونانوالی ( ڈاکٹر غلام شبیر) پاکستان مسلم لیگ رابطہ ہاؤس میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ یوتھ ونگ سٹی گجرات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن پاکستان مسلم لیگ سٹی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا، سیکرٹری ٹو چوہدری شافع حسین تیمور بٹ اور کوآرڈینیٹر علی سہیل رضی کی جانب سے جاری کیا گیا۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق محمد عتیق بٹ کو صدر یوتھ ونگ سٹی گجرات مقرر کیا گیا ہے جبکہ غلام عباس کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ چوہدری راضون ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، عدیل زلفی جوائنٹ سیکرٹری اور بابر بٹ نائب صدر مقرر ہوئے ہیں۔
اسی طرح مہر حسنین علی کو سوشل میڈیا انچارج، مرزا علی حسن کو وائس پریزیڈنٹ اور راجہ عبداللہ سکندر کو سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ گجرات کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوتھ ونگ کو مزید فعال بنایا جائے گا اور نوجوانوں کو پارٹی پلیٹ فارم پر منظم کیا جائے گا۔
