ستمبر 11, 2026

لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز مانسہرہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کو مانسہرہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کی نمازِ جنازہ میں اہلِ خانہ، فوجی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کی جرات اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یاد رہے کہ بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور ایک سپاہی شہید ہو گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 5 خوارج مارے گئے اور بنوں کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا گیا۔