آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔
میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ سری لنکن بولرز نے نظم و ضبط کے ساتھ گیند بازی کرتے ہوئے فل سالٹ کے سوا دیگر بیٹرز کو بڑی اننگز کھیلنے کا موقع نہ دیا۔
فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں انگلینڈ نے میچ 51 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
