ستمبر 12, 2026

جاوید صدیقی کا امتِ مسلمہ کو اتحاد، دیانت اور اصلاحِ نفس کا پیغام

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے معروف جرنلسٹ جاوید صدیقی نے ایک بیان میں امت مسلمہ کو بیدار کرتے ہوئے کہا ھے کہ گزرتے وقت کیساتھ ساتھ ھم امت مسلمہ ان حالات سے دوچار ہونے جارھے ہیں جو رسول آخر زماں محمد مصطفیٰ ﷺ نے چودہ سو سال قبل آگاہ کردیا تھا۔ دور فتن فتنہ و فساد عروج کو پہنچے گا مسلمانوں سے ایمان اٹھ جائیگا گویا نام کے مسلمان رہ جائیں گے ۔ احادیث کا مطالعہ کرتے ہوئے کچھ مفہوم اس طرح واضع ہوتا ھے کہ امت مسلمہ کی عبادات سے کیفیات یکسوئی روحانیت زائل ہوجائیگی دنیا کی محبت یعنی رہن کی بیماری سر چڑھ دوڑے گی خواہشات نفس مادیت پرستی اور نفسا نفسی عروج کو پہنچ جائیگی معمولی معمولی زنجش اور خفگی پر قتل و غارت گری بڑھ جائیگی عدم برداشت اور احساسات کے جذبات مردہ ہوجائیں گے اس حالت پر امت کے پہنچنے پر غیر مسلم جتھوں کی شکل میں مسلمانوں پر چڑھ دوڑیں گے۔ کراچی کے معروف جرنلسٹ جاوید صدیقی نے مزید بتایا کہ امت دین محمدی ﷺ پر یکجا ھونے کے بجائے فرقہ واریت مسلکیت کو ترجیح دیں گے جبکہ اللہ تبارک تعالیٰ نے امت مسلمہ کو متحد مضبوط اتحاد کیساتھ رہنے کا حکم دیا ھے اور قرآن کی آیت کا مفہوم ھے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ نہ پھلاؤ۔ کراچی کے معروف جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ آج پاکستان سمیت مسلم دنیا کس قدر اللہ تبارک تعالیٰ اور رسولِ خدا ﷺ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہیں یہ کسی سے پوشیدہ نہیں یاد رکھیں کہ رحمٰن کے بندے اللہ تبارک تعالیٰ اور رسولِ خدا کی خوشنودگی کیلئے ہمہ وقت جھاد کیلئے تیار رہتے ہیں وہ مٹھی بھر ایمان والے تاقیامت مشرکین و کفار غیر مسلموں سے جھاد کرتے رہیں گے اور رب ان مجھاہدین کی شہادت کو شہادت عظیمہ میں مقام عطا کرتا رہیگا۔ اب وقت بہت نازک اور آزمائش کا شروع ھوا چاہتا ھے اپنی عاقبت کو سنوارنے نکھارنے کیلئے احکامِ خداوندی پر پورے پورے اتر جاؤ وگرنہ بعد حیات یہ موقع میسر ہرگز نہیں آئیگا سوائے پچھتاوے اور افسوس کے۔ کراچی کے معروف جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ ہر مسلمان سچ و حق پر اپنی زندگی کو گامزن رکھے دیانتداری ایمانداری کے راستے کو اپنائے اور صدق دل سے انسانی خدمات کو اپنا منشور بنالے عبادات و ریاضت کیساتھ ساتھ انسانی حقوق کی ادائیگی کو احسن انداز میں ادا کرے یہ دنیا فانی ھے لیکن آخرت ابدی وہی عاقل دانش سمجھدار ھوتے ہیں جو عارضی زندگی کے بجائے ابدی زندھی کو سنوارتے ہیں۔ دعا ھے اللہ پاک ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے اور مسلم امہ کو غیر مسلموں پر حاوی رکھے اور ھم سب کو ایمان کی دولت سے تاحیات مستفید فرمائے آمین یا رب العالمین