سرائےعالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا)مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ اور یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے تعاون سے سوہاوہ میں پینے کے صاف پانی کے دو منصوبوں کا افتتاح. تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی زیرِ سرپرستی اور نصیر بیگ و محترمہ سحرش ذیشان کے مالی تعاون سے سوہاوہ کے علاقوں ڈھوک میرباز اور چھجی سیداں میں پینے کے صاف پانی کے دو منصوبے مکمل کر کے باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں راجہ ظفر، محترمہ فلک ناز سیٹھی، فرزانہ اجمل، عبدالغفور چوہان چیئرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم اور حسیب احمد سمیت معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔یہ منصوبے مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ اور یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے پلیٹ فارم سے مکمل کیے گئے، جو کہ 62 واں اور 63 واں واٹر پراجیکٹ ہیں۔دونوں اسکیموں کے تحت متعلقہ آبادیوں اور مساجد تک صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، جس سے اہلِ علاقہ کو درپیش دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی بنیادی انسانی حق ہے اور ایسے فلاحی اقدامات معاشرے میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔اہلِ علاقہ نے منصوبوں کی تکمیل پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کو انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں "فخرِ جہلم” کا خطاب بھی مل چکا ہے اور وہ فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں
مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ اور یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے تعاون سے سوہاوہ میں پینے کے صاف پانی کے دو منصوبوں کا افتتاح
