پرنٹ میڈیا کی اہمیت کو برقرار رکھنے کیلئے سب سینئر صحافیوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اگر ہم مل کر کوشش کریں تو پرنٹ میڈیا کی اہمیت کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتی،وزارت اطلاعات حکومت پاکستان کو پرنٹ میڈیا کی اہمیت اور افادیت کو برقرار رکھنے کیلئے موجودہ حالات کے مطابق پریس آرڈیننس میں ضروری تبدیلیاں کرنی چاہیں ان خیالات کااظہار آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی رجسٹرڈ کے بانی صدر غلام مرتضی’ جٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سب رجسٹرڈ صحافتی تنظیمیوں کو اعتماد میں لے کر ایک متفقہ قومی میڈیا پالیسی کا قانون منظور کرے جس میں چوتھے ستون میڈیا کے تمام شعبہ جات سے منسلک میڈیاپرسنز کے حقوق کا تحفظ ہو اور بطور تھنک ٹینک قومی معاملات میں ان کی تجاویز کو اہمیت ملے
پرنٹ میڈیا کی اہمیت کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتی، غلام مرتضی’ جٹ
