لالہ موسیٰ ( ادریس احمد سے ) انجمن کشمیریاں لالہ موسیٰ کے عہدیداران نے میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ کے نومنتخب صدر حاجی ندیم بٹ اور ان کی پوری ٹیم کو منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے لیے میڈیا بیورو آفس لالہ موسیٰ کا دورہ کیا، اس موقع پر وفد نے صدر حاجی ندیم بٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،وفد میں چیف آرگنائزر انجمن کشمیریاں مشتاق احمد بٹ( آئینہ انقلاب)، صدر حاجی شبیر احمد بھٹی، ماسٹر انصر فاروقی، زاہد بھٹی، اسحاق بھٹی، شیراز محمود بٹ اور یاسر بٹ شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے نومنتخب صدر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی ندیم بٹ کی قیادت میں فورم صحافتی میدان میں مثبت اور فعال کردار ادا کرے گا،اس موقع پر باہمی تعاون کے فروغ، صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور لالہ موسیٰ کے عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ نومنتخب صدر حاجی ندیم بٹ نے وفد کی آمد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم صحافت کے وقار کو بلند رکھنے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انجمن کشمیریاں لالہ موسیٰ کے وفد کا میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم آفس کا دورہ، نومنتخب صدر حاجی ندیم بٹ کو مبارکباد
