آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ کولمبو میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن مسلسل بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا اور ایک بھی گیند پھینکی نہ جا سکی۔
امپائرز نے بالآخر میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اس میچ کے لیے پاکستان نے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا تھا۔
پاکستان کا سپر 8 مرحلے میں دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف ہو گا۔



