منڈی بہاءالدین، (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیرنگرانی رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سرگرم، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس نے کاروائیوں کو مزید تیز کر دیا۔ 34 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے آج کے دن پھلوں، سبزیوں، گوشت و کریانہ اشیاء آٹا، گھی،بریڈ اور چینی کی قیمتوں کی کل 1087 انسپکشنز کیں۔ پرائس کنٹرول ایکٹ کی مختلف خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 29 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو حکومتی نرخوں کے مطابق برقرار رکھنا اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔



