ستمبر 12, 2026

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے، امریکی بحری بیڑے کا بحرِ روم میں داخلہ

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ امریکا کا دوسرا بحرِ بیڑا "جیرالڈ فورڈ” لڑاکا طیاروں سے بھر کر بحرِ روم میں داخل ہو چکا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے امکانات پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکا ایرانی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش کرے گا اور ایرانی رہنماؤں کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ امریکا نے اردن کے ایئربیس پر کم از کم 60 لڑاکا طیارے بھی کھڑے کر دیے ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عالمی طاقتوں کی جانب سے ایران کو جھکانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

دوسری جانب، اقوامِ متحدہ نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کی اپیل کی ہے۔ ایران نے گذشتہ روز اقوامِ متحدہ کو ایک خط ارسال کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ایران اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا اور اس کے نتائج کی ذمے داری امریکا پر ہوگی۔