اپریل 17, 2026

ڈیرہ ملک آفتاب اعوان میں پُروقار افطار ڈنر، سید قلب عباس شاہ ایڈووکیٹ، حاجی ندیم ، بلال منشاء بٹ کی خصوصی شرکت

لالہ موسیٰ (ادریس احمد سے ) ڈیرہ ملک آفتاب اعوان میں سرپرستِ اعلیٰ ملک ذیشان اعوان کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں نوجوان سیاسی راہنما سید قلب عباس شاہ ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی، اس بابرکت محفل میں میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم کے صدر حاجی ندیم بٹ اور چیئرمین بلال منشاء بٹ ، وائس چیئرمین میاں عنصر پگانوالہ ، صدر گلیانہ پریس کلب مصدق عزیز چوہدری ، جنرل سیکرٹری وقاص بھٹی، گروپ لیڈر شفقت علی بٹ اور نائب صدر ارمغان رضا اعوان بھی بطورِ خاص شریک ہوئے جبکہ صحافی برادری اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی ، شرکاء نے رمضان المبارک کی فضیلت، سماجی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے میں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی فضا کو مزید مضبوط بنایا جائے گا،اس موقع پر چیئرمین میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم بلال منشاء بٹ اور صدر حاجی ندیم بٹ سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور میزبانوں کی جانب سے کیے گئے اس شاندار اور باوقار اہتمام کو سراہا محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ شرکاء نے میزبانوں کو اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔