ڈنگہ پولیس کی بڑی کارروائی، قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار

ڈنگہ: تھانہ ڈنگہ پولیس کی بڑی کارروائی
قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیر قیادت گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ SI محمد اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلہ سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری مدثر علی ولد مہدی خان کو گرفتار کر لیا۔مجرم اشتہاری تھانہ ڈنگہ میں درج قتل کے مقدمات نمبر 781/24 اور 217/25 سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔مجرم اشتہاری نے 02.03.2025 کواپنے ساتھیوں کے ساتھ میانہ چک کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر کے 6 افراد کے قتل کرنے کے واقعہ میں بھی ملوث تھا۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دونوں قتل کے مقدمات میں استعمال ہونے والے آلات قتل (رائفل کلاشنکوف اور رائفل 7MM)بھی برآمد کر لئے۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version