ستمبر 12, 2026

گجرات پولیس کی ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار ،50 عدد پتنگیں برآمد

گلیانہ(انصر فاروق مغل) گجرات پولیس کی ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 2 ملزمان گرفتار ،50 عدد پتنگیں برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی کھاریاں سرکل چوہدری شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گلیانہ انسپکٹر عباس شاہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں 1 ۔ ندیم حیدر 2۔ کامل حسین شامل ہیں ۔ جن کےقبضہ سے50 عدد پتنگیں برآمد کرلیں گئی ۔ گرفتار ملزم کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی ایک جان لیواءکھیل ہے۔ والدین اپنے بچوں کو ایسے فعل سے دور رکھیں۔