گلیانہ پریس کلب کے وفد کا میڈیا بیورو آفس لالہ موسیٰ کا دورہ، نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

لالہ موسیٰ (پ ر) گلیانہ پریس کلب کے سرپرستِ اعلیٰ ملک ذیشان اعوان، صدر مصدق عزیز چوہدری، جنرل سیکرٹری وقاص بھٹی اور سیکرٹری اطلاعات شہباز ہاشمی نے میڈیا بیورو آفس لالہ موسیٰ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ کی نومنتخب کابینہ صدر حاجی ندیم بٹ ، جنرل سیکرٹری عابد حسین ایڈووکیٹ ، چیئرمین بلال منشاء بٹ ، وائس چیئرمین میاں عنصر پگانوالہ، سینئر نائب صدر یامین بٹ، نائب صدر سید ذکاء حسین، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری حسنین عابد کو دلی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنا کر نیک تمناؤں کا اظہار کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گلیانہ پریس کلب کے عہدیداران نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے صحافیوں کا متحد اور منظم ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت فورم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی،اس موقع پر فورم کے بانی محمد منشاء بٹ مرحوم کی صحافتی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سنہری الفاظ میں یاد کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم کی خدمات صحافتی برادری کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کا مشن جاری رکھا جائے گا۔

Exit mobile version