سفارتخانہ پاکستان الریاض کے وفد کا الأحساء گورنیٹ کا دورہ، فوکل پرسن ندیم اختر چوہدری نے وفد کا استقبال کیا

سعودی عرب (ادریس احمد سے )پاکستان ایمبیسی ریاض سے ویلفیئر اتاشی جنت حسین نیکو کارہ صاعد نے فوکل پرسن پاکستان ایمبیسی نديم اختر چوہدری کے ہمراہ الأحساء گورنیٹ کا دورہ کیا جس کا مقصد سعودی حکومتی اداروں لیبر آفس، ڈیپورٹیشن سینٹر اور سنٹرل جیل وغیرہ کے ساتھ روابط کی مضبوطی کے ساتھ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنا تھا اور ملکی معیشت کی مضبوطی اور پاکستانی مین پاور میں اضافے کیلئے مختلف نمایاں کمپنیز سے میٹنگز کرنا تھا، اور کمیونٹی پروگرام کے ذریعے اوورسیز پاکستانیز کے مسائل سننا شامل تھا ، دورے کے دوران حکومتی اداروں سے ملاقاتوں میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل اور اس کے حل کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.حکومتی اداروں نے اوورسیز کے مسائل کے حل کے لیے بہترین حکمت عملی پر بریفنگ دی جسے ایمبیسی وفد نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا. سعودی حکومتی اداروں سے ملاقات کے دوران پاک سعودی دفاعی معاہدہ پر دو طرفہ مسرت اور نئے عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کا ایمان اور قلبی لازوال رشتہ ہے جو قیامت تک قائم رہے گا. پاکستان ایمبیسی اور حکومتی اداروں کا اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کیلئے بہترین تعاون پر سعودی اداروں کے مدیروں کا شکریہ اور نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا.

Exit mobile version