جولائی 30, 2026

سینیٹ میں اپوزیشن کا دھرنا ختم، علامہ راجہ ناصر عباس کا اعلان

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے معاملے پر احتجاج کیا۔ صحت کے مسئلے کو عدالت میں لے جایا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دی جائے۔
علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ماحول پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں اور جب اراکین باہر جانا چاہتے تھے تو راستے بند کر دیے گئے۔ عمران خان کی آنکھ سے متعلق خبر سامنے آنے پر محمود خان اچکزئی نے بھوک ہڑتال کی تجویز دی، جس کے بعد احتجاج میں شدت آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی بہنوں کے جذبات قابلِ احترام ہیں اور انہیں ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کی آنکھوں کی صحت بہتر ہوگی اور مطالبہ کیا کہ انہیں بہتر طبی سہولیات کے لیے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔
— — —