کھاریاں( طاہر اقبال سے) کھاریاں اور گردونواح میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پبی جنگل کے قریب دو ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب ڈھل بنگش کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہو کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔





