جولائی 29, 2026

کھاریاں: شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75 ویں سالگرہ تقریب کا انعقاد ، 75 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا

کھاریاں ( ڈاکٹر انصر فاروق مغل ) شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تحریک منہاج القرآن تحصیل کھاریاں کے زیر اہتمام سردار محل میرج ہال میں عظیم الشان تقریب ہوئ جس میں علاقہ بھر کے معززین نے شرکت کی تقریب میں انجمن تاجران مین بازار ، انجمن تاجران گلیانہ روڈ انجمن تاجران ڈنگہ روڈ وغیرہ کے منتخب عہدیداران اور کارکنان موجود تھے

معروف صحافی اور چیف ایڈیٹر روزنامہ آئینہ انقلاب لالہ موسیٰ مشتاق احمد بٹ اور میاں محمد اصغر رہنماء تحریک منہاج القرآن فرانس مہمانان خصوصی تھے اس کے علاؤہ ڈاکٹر سید محمد ہارون بخاری ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن نے خطاب کیا۔ پیر سعید الحسن شاہ ، پیر عبدالقیوم چشتی ، شہزاد ظفر ایڈووکیٹ ، ملک طارق محمود ، آصف

القادری ، راجہ شہزاد احمد صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل کھاریاں ، محمد سلطان غنی ، بختیار خان ، چوہدری خلیل احمد ، صدف خان ، محمد عمران شفیق مغل ، ملک اختر (سابق کونسلر ) چوہدری اسفند علی ، چوہدری منور تارڑ چوہدری لال خان (تاجر راہنماء ) شفیق احمد جعفری (شیعہ علما ء کونسل ) سمیت ، ملک عون محمد ،

چوہدری شمعون ، راجہ عثمان ، موہری شریف ، راجہ کامران بھروٹ سمیت بے شمار معززین شہر نے اس میں شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی ، فلاحی ، تجدیدی و انقلابی سر گرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا ڈاکٹر سید محمد ہارون بخاری نے کہا کہ انقلاب کی جدوجہد جاری ہے اور مناسب وقت پر دوبارہ عوام کو

آواز دی جائیگی۔ راجہ شہزاد احمد نے کہا کہ ہم لوگ شخصیات کی بجائے نظریات پر بحث کرتے ہیں فکری انقلاب کے بغیر کوئ تبدیلی پائیدار نہیں ہوتی۔ محمد طارق آف بیگہ نے اس موقع پر خصوصی نظم پیش کی میاں محمد اصغر اور مشتاق احمد بٹ نے بھی ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ محمد اسلم قادری ،

انوار احمد قادری ، انجینیر مرزا مظہر ، بھی اس موقع پر موجود تھے زاویہ حقیقہ سے پرنسپل سر امیر خان اور سر طارق نے وفد کی صورت میں شرکت کی ۔میاں قمر محمود انصاری اور حاجی محمد اکرم صاحبان بھی موجود تھے اس موقع پر بتایا گیا کہ صرف ضلع گجرات میں چھبیس کروڑ سے زائد مالیت کے ویلفیر پراجیکٹس چل رہے ہیں ۔ اس

موقع پر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا 75 ہاؤنڈ کا کیک کاٹتے ہوئے پیر سعید الحسن شاہ نے بھی ڈاکٹر قادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ضلع گجرات کی یہ سب سے بڑی تقریب تھی جس میں معززین کھاریاں کے ہر طبقے کی نمائندگی موجود تھی ۔