امان میڈیکل اسٹور سرائے عالمگیر کا شاندار افتتاح صوبائی رکنِ اسمبلی راجہ محمد اسلم خان نے اپنے دستِ مبارک سے کیا


.سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) امان میڈیکل اسٹور کے پروپرائیٹر معروف کالم نگار اور کوالیفائیڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹر تصور حسین مرزا ہیں، جو مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ طبی رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کرنے والوں میں مہمانِ خصوصی ایم پی اے راجہ محمد اسلم خان کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ مرزا، ڈاکٹر احسان اللہ مرزا (چائلڈ اسپیشلسٹ)، ڈاکٹر راجہ رضوان، سماجی و رفاہی شخصیت راجہ شہری اور عمران بٹ شامل تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ امان تصور نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ حافظ عبداللہ ساجد نے پیش کی۔ اختتامی دعا معروف کالم نگار عمر بٹ نے کروائی۔

سرائے عالمگیر کی صحافتی برادری نے بھرپور شرکت کی، جن میں حاجی راجہ محمد انور، چوہدری محمد افضل لیڈر، شمعون مرزا (صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ)، ملک احسان الٰہی صابری، چوہدری شاہد افضل (جنرل سیکرٹری)، سینئر صحافی سید امجد شاہ، ساجد محمود کھوکھر، ارشد قاضی صدر سرائے عالمگیر پریس کلب اور سینئر صحافی ڈاکٹر امجد دانیال شامل تھے۔

اس موقع پر کھاریاں اتفاق پریس کلب کے بانی محمد سلیمان قادری، جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم سلیمان، ملک مظہر، اعجاز عاجز، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل مہناس، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے سینئر سیلز مینیجر راجہ سیف الرحمٰن جلالیہ، سماجی شخصیت لالا صغیر حسین ڈھوری، مرزا عبدالمجید اور جہلم سے معروف سماجی و رفاہی شخصیت عبدالغفور چوہان نے بھی شرکت کی۔

مزید شرکاء میں معروف کالم نگار محمد عمر بٹ، ڈینٹل معالج ڈاکٹر عرفان الطاف مرزا، سماجی و طبی شخصیت ڈاکٹر انجم لطیف، ڈاکٹر رضا کاظمی (ڈائریکٹر ایجوکیشن)، عوامی میڈیا پاکستان کے چیئرمین راجہ سہیل کیانی، چوہدری عبدالقدوس، روزنامہ جذبہ جہلم کے شکیل خلیل، جنرل سیکرٹری پریس کلب تحصیل سرائے عالمگیر محمد راحیل خلیل اور حافظ اظہر تبسم (گجر خان) شامل تھے۔

تعلیمی شعبے سے وابستہ شخصیات میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سرائے عالمگیر کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عارف رضا مصطفائی، سینئر ٹیچر ملک افضال الرحمٰن، سینئر ٹیچر افضل احمد چوہدری، سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول کھمبی سر شفیق الرحمٰن، مرزا اختر حسین، مرزا حبیب اور مرزا وقاص شامل تھے، جبکہ ایم اسماعیل پبلک اسکول کے پرنسپل محمد انعام الحق مرزا نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ایم پی اے راجہ محمد اسلم خان نے امان میڈیکل اسٹور کے قیام کو علاقہ مکینوں کے لیے صحت کی سہولیات میں ایک مثبت اضافہ قرار دیا اور ڈاکٹر تصور حسین مرزا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Exit mobile version