لالہ موسیٰ (پ ر) میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ کا اہم اجلاس گزشتہ روز میڈیا بیورو آفس لالہ موسیٰ میں منعقد ہوا، جس میں سال 2026 کے لیے فورم کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ اجلاس میں فورم کے اراکین نے بھرپور شرکت کی اور تنظیمی امور سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا،اجلاس کے دوران متفقہ طور پر سال 2026 کے لیے حاجی ندیم بٹ کو صدر، عابد حسین بٹ ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداران میں چیئرمین بلال منشاء بٹ، وائس چیئرمین میاں عنصر پگانوالہ، سینئر نائب صدر یامین بٹ، نائب صدر سید ذکاء حسین، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری حسنین عابد جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں ساجد بٹ اور چوہدری لقمان شامل ہیں۔ ادریس احمد گنجہ بدستور فورم میں بطور سرپرست اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے،نو منتخب کابینہ کے اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بانیِ فورم منشاء بٹ مرحوم کی صحافتی خدمات اور مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے فورم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کی ساکھ کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اجلاس کے اختتام پر فورم کی ترقی، صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور باہمی اتحاد و یگانگت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا.
میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ کی نئی کابینہ کا اعلان، حاجی ندیم بٹ سال 2026 کے لیے صدر منتخب
