اکتوبر 29, 2026

چوہدری محمد امجد گجر کی جانب سے دوست احباب کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیہ

سعودی عرب (ادریس احمد سے ) ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد امجد گجر کی جانب سے دوست احباب کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی سرکردہ اور معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی ، تقریب میں خصوصی شرکت پرتگال سے ملک شہزاد احمد اور ملک محسن نے کی جبکہ ممتاز سیاسی راہنما کاشف بٹ کی شرکت بھی نمایاں رہی۔ دیگر ممتاز شخصیات میں چوہدری مسعود وڑائچ، ياسر عرفات گوندل، انجم اقبال وڑائچ، جاوید اقبال شیخو، ابرار گوندل ، نعمان گوندل ، شبیر عمیر، اشفاق سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں،تقریب کے موقع پر شرکاء نے کہا کہ دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کا باہمی رابطہ اور میل جول وقت کی اہم ضرورت ہے، اور ایسی تقریبات نہ صرف باہمی تعلقات کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ قومی یکجہتی کو بھی فروغ دیتی ہیں،تقریب کے اختتام پر چوہدری محمد امجد گجر کی جانب سے تمام معزز کا دلی شکریہ ادا کیاگی