اکتوبر 29, 2026

شاہد رشید بٹ ، زاہد رشید بٹ ، ہارون رشید بٹ اور عبدالہادی بٹ کا صدر کھاریاں پریس کلب سید تنویر نقوی اور نائب صدر جبار ساگر کے اعزاز میں یادگار عشائیہ

کھاریاں میں اتحاد اور محبت کی شاندار مثال ، بٹ برادران کا یادگار عشائیہ، شہر کی قیادت اور نامور شخصیات ایک چھت تلے جمع ، شہر کی ممتاز کاروباری شخصیت عبدالرشید بٹ (مرحوم) کے صاحبزادوں شاہد رشید بٹ، زاہد رشید بٹ (اٹلی) ہارون رشید بٹ (حال مقیم اٹلی) اور عبدالہادی بٹ کی جانب سے صدر کھاریاں پریس کلب سیدتنویرنقوی اور نائب صدر جبار ساگر کے اعزاز میں ایک شاندار، پروقار اور یادگار عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں کھاریاں کی تمام تاجر برادری کے صدور ، کھاریاں بار کے صدر چوہدری خالدحسین ایڈووکیٹ ، شیخوچک صدر انجمن تاجران گلیانہ روڈ مرزا شہباز . صدر انجمن تاجران مین بازار چوہدری منور تارڑ۔۔صدر انجمن تاجران ڈنگہ روڈ ملک شکیل اعوان اور شہر کی ممتاز اوور سیز اورسماجی و کاروباری شخصیات شرکت کی جن کا پھولوں کی مالا گھوڑوں کے ڈانس اور آتش بازی سے استقبال کیا گیا۔۔شرکاء کا کہنا تھا کہ بٹ برادران نے نہ صرف ایک عشائیہ دیا بلکہ کھاریاں کی تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اتحاد کا عملی مظاہرہ کر دکھایا۔ہال میں اتحاد، محبت اور باہمی احترام کا منظر دل کو چھو لینے والا تھا۔ ہر چہرہ مسکراتا اور ہر زبان میزبانوں کی تعریف کرتی نظر آئی۔تقریب دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، بٹ براداران نےکھاریاں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔