سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر ذاتیات، بدزبانی، جلاؤ گھیراؤ اور آگ لگانے کی سیاست کو ملک سے باہر پھینک دینا چاہیے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو پہلے پاکستانی اور بعد میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹک کے اس پار خیبرپختونخوا ہے جہاں گزشتہ تیرہ برسوں سے ایک ہی طرز کی سیاست جاری ہے، مگر وہاں کے عوام کو ترقی کے ثمرات نہیں مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار اور ذہنوں میں نفرت نہیں ہونی چاہیے بلکہ انہیں تعلیم، تربیت اور مثبت شعور دیا جانا چاہیے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے لاکھوں نوجوان فنی تعلیم اور جدید تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے بچوں کا مقدر انتشار، ٹوٹی سڑکیں اور بدحالی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کے عوام کو پسماندگی میں دھکیلنا افسوسناک ہے اور بطور پاکستانی انہیں اس صورتحال پر دکھ ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام سے اپیل کی کہ وہ تعلیم اور ترقی کی طرف توجہ دیں اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے مثبت راستہ اختیار کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو پہلے پاکستانی اور بعد میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹک کے اس پار خیبرپختونخوا ہے جہاں گزشتہ تیرہ برسوں سے ایک ہی طرز کی سیاست جاری ہے، مگر وہاں کے عوام کو ترقی کے ثمرات نہیں مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار اور ذہنوں میں نفرت نہیں ہونی چاہیے بلکہ انہیں تعلیم، تربیت اور مثبت شعور دیا جانا چاہیے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے لاکھوں نوجوان فنی تعلیم اور جدید تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے بچوں کا مقدر انتشار، ٹوٹی سڑکیں اور بدحالی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کے عوام کو پسماندگی میں دھکیلنا افسوسناک ہے اور بطور پاکستانی انہیں اس صورتحال پر دکھ ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام سے اپیل کی کہ وہ تعلیم اور ترقی کی طرف توجہ دیں اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے مثبت راستہ اختیار کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر ذاتیات، بدزبانی، جلاؤ گھیراؤ اور آگ لگانے کی سیاست کو ملک سے باہر پھینک دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کارکردگی، پالیسی اور خدمت پر سوال ہونا چاہیے، نہ کہ ذاتی دشمنی پر۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شخص بیمار ہو اس کے لیے شفا کی دعا کی جاتی ہے اور حکومت قانون کے مطابق ہر قیدی کو طبی سہولت فراہم کرنے کی پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور صوبے کے وسائل نوجوانوں اور بیٹیوں کے روشن مستقبل پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم کو انہوں نے ایک ماں کی جانب سے اپنے بچوں کی کامیابی کا جشن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے، کل کوئی اور تھا آج وہ ہیں اور کل کوئی اور ہوگا۔ اقتدار ہمیشہ ایک ہاتھ میں نہیں رہتا اور اس کا حساب نہ صرف عوام بلکہ اللہ تعالیٰ کو بھی دینا ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے ماضی کے سیاسی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں بھی انہوں نے کبھی مخالفین کے لیے غیر انسانی سلوک کی خواہش نہیں کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کی ہر بیٹی اور بیٹے کو ترقی کے برابر مواقع فراہم کیے جائیں گے اور صوبے کو مزید خوشحال بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر ذاتیات، بدزبانی، جلاؤ گھیراؤ اور آگ لگانے کی سیاست کو ملک سے باہر پھینک دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کارکردگی، پالیسی اور خدمت پر سوال ہونا چاہیے، نہ کہ ذاتی دشمنی پر۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شخص بیمار ہو اس کے لیے شفا کی دعا کی جاتی ہے اور حکومت قانون کے مطابق ہر قیدی کو طبی سہولت فراہم کرنے کی پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور صوبے کے وسائل نوجوانوں اور بیٹیوں کے روشن مستقبل پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم کو انہوں نے ایک ماں کی جانب سے اپنے بچوں کی کامیابی کا جشن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے، کل کوئی اور تھا آج وہ ہیں اور کل کوئی اور ہوگا۔ اقتدار ہمیشہ ایک ہاتھ میں نہیں رہتا اور اس کا حساب نہ صرف عوام بلکہ اللہ تعالیٰ کو بھی دینا ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے ماضی کے سیاسی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں بھی انہوں نے کبھی مخالفین کے لیے غیر انسانی سلوک کی خواہش نہیں کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کی ہر بیٹی اور بیٹے کو ترقی کے برابر مواقع فراہم کیے جائیں گے اور صوبے کو مزید خوشحال بنایا جائے گا۔

Exit mobile version