اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 258 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے 32 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ اضافہ آئندہ پندرہ روز کے لیے نافذ العمل ہوگا۔
