بھارت نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا، ڈریسنگ روم میں سب مایوس ہیں: مائیک ہیسن

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے 61 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارت نے ہمیں مکمل طور پر آؤٹ کلاس کیا اور اس کارکردگی کے بعد ڈریسنگ روم میں سب مایوس ہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند پہلی اننگز کے مقابلے میں زیادہ سلپ ہوئی، اور بھارت کے بیٹسمین ایشان کشن نے بہترین اننگز کھیل کر میچ جیت لیا۔ انہوں نے عثمان طارق کے رول کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں صحیح وقت پر لایا گیا تھا، تاہم ہماری بیٹنگ کارکردگی اچھی نہیں رہی۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ایشان کشن نے ہمارے اسپنرز پر دباؤ ڈالا اور پہلی اننگز میں بولنگ کا فیصلہ درست تھا کیونکہ گیند زیادہ اسپن کر رہی تھی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ابتدائی وکٹیں جلدی گرنے اور پارٹنر شپ نہ قائم ہونے کی وجہ سے ٹیم پیچھے چلی گئی۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں آگے جانے کے لیے پاکستان کو بہتر کرکٹ کھیلنا ہوگی، اور حالانکہ ٹیم دو مہینے سے اچھی کارکردگی دکھا رہی تھی، آج کا دن پیچھے رہنے والا رہا۔

Exit mobile version