اسلام آباد: عمران خان کی اسپتال منتقلی معاملہ پر اپوزیشن کا احتجاج تیسرے روز میں داخل

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ اسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری ہیں جبکہ دارالحکومت کی مصروف شاہراہ دستور بھی بند ہے۔
تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی الشفا آئی اسپتال منتقلی تک دھرنا جاری رہے گا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی کے بغیر بانی کا علاج شروع نہ کیا جائے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا میڈیکل پینل بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے اڈیالا جیل نہ پہنچ سکا۔ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 فروری سے قبل عمران خان کے طبی معائنے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Exit mobile version