وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ ہفتے کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ داعش کی پاکستان میں ممکنہ موجودگی کے خدشات بھی زیر غور آئے۔ کالعدم تنظیموں کے سلیپر سیلز کے خلاف مؤثر اور مربوط کارروائی کے لیے جامع حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔
ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
