کھاریاں: ناقص صفائی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی ، 3 دکانیں سیل

کھاریاں(ایم عمر)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے گلیانہ روڈ کھاریاں پر صفائی اور انسدادِ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 دکانیں سیل کر دیں جبکہ ایک دکان کو سامنے کوڑا پھینکنے اور تجاوزات قائم کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا،،،اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے صفائی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی تجاوزات سے گریز کریں، بصورت دیگر مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version