گجرات: اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کے تبادلے پر ڈپٹی کمشنر افس میں الوداعی تقریب کا انعقاد

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کے سرگودھا تبادلے کے موقع پر ڈی سی آفس گجرات میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے انہیں شیلڈ پیش کی اور دورانِ تعیناتی بہترین خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اے سی احمد شیر کی جانب سے گزشتہ سال سیلاب کے دوران اپنی تحصیل کھاریاں کے علاوہ تحصیل گجرات اور جلالپور جٹاں کی اضافی ذمہ داریوں کو بخوبی طور پر نبھایا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ ایک سالہ تعیناتی کے دوران کھاریاں میں ریوینیو ریکوری، پارکس کی بحالی، تاریخی کھاریاں باولی کی بحالی، لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، شجرکاری اور بیوٹیفکیشن کے مختلف منصوبوں پر مؤثر انداز میں کام کیا گیا۔

Exit mobile version