تاجران الیکشن میں سیاست

تحریر: ثاقب محمود اعوان


ضلع Gujrat کی سیاست میں اگر بااثر خاندانوں کا ذکر کیا جائے تو مرالہ خاندان کا نام نمایاں نظر آتا ہے اور اسی تسلسل کی ایک اہم شخصیت Chaudhry Rahman Nasir Marala ہیں جن کا تعلق تحصیل Kharian سے ہے یہ وہ خاندان ہے جس کی تاریخ پاکستان کی اعلیٰ سطحی سیاست سے جڑی رہی ہے اور جس کے نمایاں فرد سابق صدر پاکستان Fazal Elahi Chaudhry رہے جنہوں نے ملک کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز ہو کر گجرات کے سیاسی قد کو بلند کیا اسی خاندانی پس منظر نے رحمان نصیر کی سیاست کو ابتدا سے ہی ایک نمایاں شناخت دی
چوہدری رحمان نصیر نے 2002 کے عام انتخابات میں Pakistan Peoples Party کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ NA-62 Gujrat-I سے کامیابی حاصل کی اور National Assembly of Pakistan کے رکن منتخب ہوئے بعد ازاں انہوں نے سیاسی حالات کے مطابق جماعتی وابستگیاں تبدیل کیں اور پہلے Pakistan Muslim League (Q) اور پھر Pakistan Muslim League (N) کا حصہ بنے ان کی سیاست کو بعض حلقے عملی حکمت عملی قرار دیتے ہیں جبکہ بعض ناقدین اسے نظریاتی تسلسل سے ہٹ کر طاقت کے مراکز کے قریب رہنے کی کوشش سمجھتے ہیں

☆حالیہ دنوں میں کھاریاں شہر کی تاجر سیاست میں ان کا کردار شدید بحث کا موضوع بنا☆
22 جنوری کو ڈنگہ روڈ پر ہونے والے تاجر الیکشن اور 12 فروری کو کھاریاں شہر میں منعقد ہونے والے تاجر کمیونٹی کے انتخاب میں ان کی و دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت کی بھرپور مداخلت کو ایک اہم عنصر قرار دیا گیا بظاہر یہ الیکشن غیر سیاسی نوعیت کے تھے مگر مقامی سطح پر سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال واضح محسوس کیا گیا ان کی سرپرستی میں ایک مخصوص گروپ کو منظم اور مضبوط حمایت ملی جس کے نتیجے میں وہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوا
دوسری جانب ایسے افراد بھی سامنے آئے جو گزشتہ سات، اٹھ برس سے ڈنگہ روڈکھاریاں و دیگر پر تاجر برادری کی خدمت کر رہے تھے اور خود کو غیر سیاسی بنیادوں پر امیدوار سمجھتے تھے ان کا مؤقف یہ رہا کہ سیاسی طاقت اور سابقہ ایم این اے کی حیثیت نے مقابلے کو غیر مساوی بنا دیا یوں یہ تاثر پیدا ہوا کہ مقابلہ دراصل تاجر اور بااثر سیاسی شخصیات کے درمیان تھا اور نتیجہ سیاسی طاقت کے حق میں نکلا ناقدین کے مطابق اس عمل نے مقامی تاجر سیاست کو تقسیم کیا اور ذاتی مداخلت کے باعث ایسے امیدواروں کو شکست ہوئی جو خدمت کے تسلسل کو بنیاد بنا کر میدان میں اترے تھے
اس صورتحال نے کھاریاں کی مقامی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا غیر سیاسی پلیٹ فارم پر ہونے والے انتخابات میں فعال سیاست دانوں کو کس حد تک کردار ادا کرنا چاہیے حامی اسے قیادت اور تنظیم سازی قرار دیتے ہیں جبکہ مخالفین اسے غیر ضروری سیاسی مداخلت سمجھتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ چوہدری رحمان نصیر آج بھی ضلع گجرات کی سیاست میں ایک مؤثر کردار ہیں اور ان کی مداخلت یا حمایت کسی بھی انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے یہی اثر و رسوخ ان کی سیاسی طاقت کا مظہر بھی ہے اور تنازع کا سبب بھی

Exit mobile version