اسلام آباد میں سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس کا پہلا دستہ پاس آوٹ، خواتین اور مسیحی برادری کے جوان بھی شامل

اسلام آباد پولیس لائنز میں انسداد دہشت گردی کے لیے سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس (SWAT) کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی گئی۔ اس دستے میں 25 خواتین اور 20 مسیحی برادری کے جوان شامل تھے، جو اسلام آباد میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے کاموں میں خدمات انجام دیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی۔ محسن نقوی نے جوانوں کی عملی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور شاندار کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔
آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، اعلی پولیس حکام اور پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کے عزیز و اقارب نے تقریب میں شرکت کی۔
فیس بک کیپشن
اسلام آباد پولیس لائنز میں سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس (SWAT) کا پہلا دستہ پاس آوٹ، جس میں 25 خواتین اور 20 مسیحی برادری کے جوان بھی شامل، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جوانوں کو مبارکباد دی اور شاندار کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے

Exit mobile version