نونانوالی ( ڈاکٹر غلام شبیر) عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کی انجمن بہبودئ مریضاں (رجسٹرڈ) کے انتخابات 2026-27 کے تحت تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، جس کا مقصد غریب اور مستحق مریضوں کے لیے خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔ نومنتخب عہدیداران میں صدر میاں محمد اعجاز، نائب صدر اول حاجی محمد ریاض، نائب صدر دوم نگہت اقبال قریشی، جنرل سیکرٹری خالد پرویز عرف جاوید بٹ، فنانس سیکرٹری سید شوکت وسیم، جوائنٹ سیکرٹری مرزا بشارت محمود اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمود اختر محمود شامل ہیں۔
یہ انجمن سفید پوش اور نادار مریضوں کے لیے سہارا ہے جہاں زکوٰۃ کے مستحق افراد کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ روزانہ سینکڑوں مریض یہاں سے نئی زندگی کی امید لے کر جاتے ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپے کی ادویات اور طبی سہولیات مستحقین تک پہنچائی جاتی ہیں۔ مخیر حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ کوئی غریب مریض دوا کے بغیر واپس نہ جائے۔ نو منتخب عہدیداران کا کردار خلوصِ نیت اور جذبۂ خدمت کی بہترین مثال ہے جو معاشرے میں ایثار، ہمدردی اور انسان دوستی کو فروغ دے رہا ہے اور غریب مریضوں کے چہروں پر امید کی روشنی بکھیر رہا ہے۔
انجمن بہبودئ مریضاں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات کی نئی کابینہ بلا مقابلہ منتخب
