آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں زمبابوے قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم کو اپ سیٹ شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔
زمبابوے کی جانب سے برین بینیٹ نے 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے 35، 35 رنز بنائے۔ سکندر رضا نے بھی 25 رنز کا اضافہ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 20ویں اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ میٹ رنشا نے 65 اور گلین میکسویل نے 31 رنز بنائے مگر دیگر بیٹرز ناکام رہے۔
زمبابوے کے بولر بلیسنگ مزاربانی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
زمبابوے کا بڑا اپ سیٹ، آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے دی
