مسلم لیگ ن کے سابق رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی، عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی نماز جنازہ 26 فروری کو لارنس روڈ پر بعد نماز مغرب ادا کی جائے گی۔
زعیم قادری 25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔ زعیم قادری نے بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ خدمات انجام دیں اور بطور ترجمان پنجاب حکومت بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ تاہم 2018 میں پارٹی اختلافات کے باعث وہ مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہو گئے۔

Exit mobile version