ڈنگہ : دکانداروں کو درپیش مختلف مسائل اور شکایات پر تبادلہ خیال کے لیے ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے میونسپل کمیٹی ڈنگہ میں افسران کے ساتھ اہم اجلاس کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری عرفان احمد گوندل، ریذیڈنٹ انجینئر اربن یونٹ لاہور محمد رضوان
اور اسسٹنٹ ریزیڈنٹ آفیسر اربن یونٹ رانا محمد عمر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بازاروں کی بہتری، صفائی ستھرائی، تجاوزات، نکاسی آب اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق دکانداروں کی شکایات تفصیل سے سنی گئیں اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔

اس موقع پر پٹواری چوہدری محمد اسجد، چوہدری شہریار اسلم، مرزا تجمل نوید سئیو ، حاجی محمد ناصر بھٹی، حاجی محمد لطیف جوڑا، حاجی محمد سعید مغل، چوہدری نعمان شفیع رنیاں، رانا امجد انجی، شبیر احمد بٹ، مہندی خان گجر، یاسر مرزا، چوہدری محمد نواز اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔