امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میاں محمد عبدالشکور کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا

کھاریاں ( طاہر اقبال) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میاں محمد عبدالشکور کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا ۔ محمد عبدالشکور ایک ممتاز ماہرِ تعلیم، سماجی رہنماہیں۔ ان کا تعلق کھاریاں کے نواحی گاؤں چنن سے ہے۔ انہوں نے امریکہ سے ماسٹرز اِن بزنس ایڈمنسٹریشن (MBA) جبکہ یونیورسٹی آف دی پنجاب، لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ زمانۂ طالب علمی میں وہ پنجاب یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے منتخب صدر رہے، جہاں سے ان کی قیادت کا سفر شروع ہوا۔ امریکہ میں قیام کے دوران انہوں نے اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (ICNA) میں سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ آپ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر بھی رہے ۔پاکستان کے معروف فلاحی ادارے الفلاح اسکالرشپ اسکیم کے بانی چیئرمین ہیں، جو ملک بھر کے مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو تعلیمی معاونت فراہم کرتا ہے۔ تعلیم کے فروغ کے لیے انہوں نے ضلع گجرات میں بچیوں کی معیاری تعلیم کے مقصد سے وزڈم ہاؤس کی بنیاد رکھی، جہاں وہ بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Exit mobile version