بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امین الاسلام ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔

بی سی بی صدر امین الاسلام، اے سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد شام کو واپس ڈھاکا روانہ ہو جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دیگر بورڈ ممبرز بھی شامل ہو سکتے ہیں، تاکہ خطے کی کرکٹ کے موجودہ مسائل اور ایجنڈا پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

Exit mobile version